بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا ایک لاکھ55 ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)  وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر ریلیف کے حوالے سے عوام کی شکایات کا نو ٹس لیتے ہو ئے 1لاکھ 55ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیدیا ۔   وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل پرشکایات کے ازالے سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے  ایکشن لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جولائی 2020ء سے دسمبر 2020ء تک

غیر مطمئن شہریوں کی شکایات کو دوبارہ کھولا جائے۔ وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا شکایات پر نظرثانی کیلئے دوبارہ کھولی گئی شکایات اعلی افسران کو تفویض کر دی گئی ہے ،نظرثانی شکایات کے لیے متعلقہ شہری سے رابطہ اور مجاز افسر کی رائے لازمی قرار دی جا ئے پہلے مرحلے میں جائیداد کے تنازعات، امن و امان اور انسانی حقوق سے متعلق شکایات کو دوبارہ کھولا جائے گا خیبرپختونخوا سے15ہزار، سندھ 13ہزار، بلوچستان 1800 اور اسلام آباد سے1200 شکایات شامل ہیں ۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وفاقی اداروں کی 68 ہزار، پنجاب کی53ہزار شکایات پر نظر ثانی کی جائے گی عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…