بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

جب لوگوں کو 2 وقت کی روٹی ملے گی تواللہ کی برکت آئیگی وزیر اعظم نے “کوئی بھوکا نہ سوئے ” پروگرام کا افتتاح کردیا‎

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہسپتالوں اور موبائل لنگر خانوں کا جال بچھائیں گے ،کوئی بھی مزدور،محنت کش اور غریب بھوکا نہیں سوئے گا،ہرخاندان کی دس لاکھ تک ہیلتھ انشورنس کی جائے گی۔فیصل آباد ، پشاور اور لاہو ر میں ”کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر کو مبارکباد دیتا ہوں ،یہ آئیڈیا میں نے آپ کو دیا تھا جس کو آپ نے حقیقت کا روپ دیا ،یہ فوڈ ٹرکس روٹس پر چلیں گے جو زیادہ پسماندہ علاقے ہیں اور جہاں زیادہ غریب اور مستحق افراد ہیں،پشاور ،لاہور اور فیصل آباد میں اس پروگرام کی شروعات ہے ، ہم پورے پاکستان میں فوڈٹرکس کاجال بچھا دیں گیاور یہ تمام غریب علاقوں کو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے پیچھے فلسفہ یہ ہے کہ میں چاہتا تھا کہ ہمارے وزیروں کے اندر یہ احساس ہو کہ ان پر بڑی ذمہ داری غریب طبقے کی خدمت کرنا ہے۔کمزور اور غریب طبقے کی ذمہ داری لینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا مگر یہ ریاست مدینہ کے راستے سے آج تک نہیں چل سکا تاہم موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب طبقے کو اوپر اٹھائے ،بھوکوں کوکھانا کھلائے ،جب ریاست غریبوں کو کھانا پہنچانے کی ذمہ داری لے گی تو اللہ کی برکتیں پاکستان پر نازل ہوں گی ،جب اللہ کی برکتیں نازل ہوتی ہیں

تو پاکستان چند سالوں میں اپنے پائوں پر کھڑا ہوجائے گا۔سیلانی فائونڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،آپ بہت اچھا کام کررہے ہیں ، آپ کا ادارہ لوگوں کوکھانا فراہم کررہاہے اور ہمارے ساتھ ملکر غریبوں سے ہمدردی دکھا رہے ہیں اس پر آپ کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہاکہ

پاکستانی بہت خوش قسمت لوگ ہیں جوخیرات وزکوآ کی مد میں غریبوں کو بہت پیسہ دیتے ہیں اور پاکستان دنیا کے ممالک میں سب سے زیادہ خیرات دینے والا ملک ہے جس کی مثال شوکت خانم کی دیتا ہوں جب میں نے یہ بنانے کا ارادہ کیا تو لوگوں نے مجھے اتنا چندہ دیا کہ میں سوچ

بھی نہیں سکتا تھا کہ شوکت خانم اتنا جلد بن جائیگا۔یہ سب پاکستانیوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا جال بچھا دیں گے ،پہلے لوگ سڑکوں پر سوتے تھے اوراب ان کیلئے پناہ گاہیں بنا دی ہیں ،مزدوروں کی رہائش اور کھانے کی

مد میں جو پیسہ بچتا ہے وہ اپنے گھروں کو بھیج سکتے ہیں جن سے ان کا گھر کا کیچن چلے گا۔ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں ،ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دیں گے وہ دس لاکھ روپے تک کسی بھی ہسپتال میں علاج کرا سکے گا اور ملک میں ہسپتالوں کا جال

بچھائیں گے ،دیہاتوں میں بھی ہسپتال بنائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیراعظم کا عزم ہے کہ پیارے ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے اور ہم اس پالیسی پر عملدرآمد کرنے کیلئے ہم پوری طرح کوشاں ہیں ،وزیراعظم کی نگرانی میں پورے ملک میں

پناہ گاہیں اور لنگر خانے کھولے جارہیں ہیں جن میں کوئی بھی جاسکتا ہے اور وہاں پر مفت کھانا بھی کھاسکتا ہے۔اب تیسرے نمبر پر ہم نے موبائل لنگر کا انتظام شروع کیا ہے جس کا مقصد ان غریب اور مزدوروں کو کھانا فراہم کرنا ہے جو لنگر گاہوں تک نہیں پہنچ سکتے اور یہ

پروگرام تقریبا ایک ماہ قبل ہم نے اسلام آباد سے شروع کیا تھا ،فوڈ ٹرک متعارف کرائے تھے اور اس پائلٹ پراجیکٹ کی بنیاد پر ہم نے جو کچھ سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ یہ فوڈ ٹرک بڑی کامیابی کیساتھ چل رہے ہیں اور اب تین شہروں میں رمضان المبارک سے پہلے ہم نے شروع کرناہے

جن میں لاہور ، پشاور اور فیصل آباد شامل ہیں ، یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ پروگرام چلایا جارہاہے جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا بھی تعاون شامل ہے جو ٹرکس فراہم کررہی ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر فری کھانا فراہم کرے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

کی معاونت سے ہم اس پروگرام کو جلد آگے بڑھائیں گے ،کل ہم ایک اکائونٹ جاری کریں گے جس میں کوئی بھی پاکستانی شہری کووڈ فنڈ کیلئے ڈونیشن دینا چاہتاہے تو اس اکائونٹ میں وہ دے سکتا ہے۔کووڈ فنڈ میں شفافیت کے حوالے سے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…