اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے پانچویں جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ یہ جائزہ رپورٹ مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے بعد جاری کی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس رپورٹ میں پاکستان کی معاشی کارکردگی اور مستقبل کے حوالے سے جائزہ پیش کیا گیا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیاکہ حکومت پاکستان نے بجلی 3 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ایک روپیہ پچانوے پیسے بجلی مہنگے
کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان میں دوسرے مرحلے میں بجلی مزید ایک روپی 63 پیسے مہنگی کی جائے گی۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق 2021ء میں معاشی ترقی کی شرح محض 1.5 فیصد رہے گی، اگلے سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4 فیصد ہوسکتی ہے۔جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پٹرولیم لیوی کی مد میں تیس روپے وصول کرنے سے ٹیکس میں اضافہ ہوا۔کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس کا نظام ابھی تک پیچیدہ ہے،پاکستان میں ٹیکس کو نظام آسان بنایا جائے گا۔