منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاک بھارت مذاکرات امریکہ نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکا نے ایک بار پھر پاک بھارت مذاکرات کی خواہش کا اظہار کر دیا، امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے مسائل براہ راست مذاکرات سے حل کریں۔امریکی دفترخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں

ممالک تمام مسائل کے حل کیلئے ایک دوسرے سے براہ راست بات چیت کریں۔ امریکا ان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔امریکی ترجمان سے پاک بھارت تجارت کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔دریں اثنا امریکی رکن کانگریس نے خصوصی صدارتی مندوب برائے موسمیات جان کیری کو خط لکھ دیا، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں مدعو کیا جائے۔امریکی رکن کانگریس ٹیڈ ڈبلیو لیو نے خط میں لکھا ہے کہ پاکستان ماحولیات سے متاثر دنیا کا 5 واں بڑا ملک ہے، کانفرنس میں پاکستان کو مدعو نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 22 کروڑ آبادی اور ابھرتی معیشت کا حامل ملک ہے، آلودگی کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان کی اہمیت مسلم ہے۔ٹیڈ ڈبلیو لیو نے مزید لکھا کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش اور بھارت کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کو بھی مدعو ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…