اسلام آباد (این این آئی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کے ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دیدی۔ ای سی سی نے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرز کے لئے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کر لی ہے۔ بدھ کووزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشیروں، سیکرٹریز اور دیگر
اعلی حکام نے شرکت کی۔ای سی سی نے پی آئی اے کے ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دیدی،ری سٹرکچرنگ میں جدت، ٹیکنالوجی کے استعمال، منافع بخش بنانے سمیت وسائل کا بہتر استعمال شامل ہے۔پاور ڈویژن کی جنکوز کو گرانٹ کی فراہمی کی سمری پر مزید کام کرنے کی ہدایت کی گئی،۔وزارت دفاع کے وی وی آئی پی جہاز کی مرمت کیلئے 33 کروڑ روپے کی سمری اور وزیر اعظم کے ہنر سب کیلئے پروگرام کیلئے 2 ارب 38 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی ،وزارت توانائی کی 38 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی دو ضمنی گرانٹس بھی منظور کرلی گئی،انصاف امداد احساس پروگرام کیلئے ایک ارب کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی،بلوچستان میں جاری مختلف سکیموں کیلئے 15 کروڑ منظور کی گئی،سرمایہ کاری بورڈ کے اخراجات کیلئے 3 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی،ای ووٹنگ کیلئے مشاورت اور اطلاق کیلئے 28 کروڑ کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کے ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دیدی۔ ای سی سی نے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرز کے لئے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کر لی ہے۔ بدھ کووزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشیروں، سیکرٹریز اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ای سی سی نے پی آئی اے کے ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دیدی