پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف نے پارٹی کے اندر اختلافات کا نوٹس لے لیا شاہد خاقان عباسی کی بھی کھینچائی

datetime 6  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پارٹی کے سینئر نائب صدر اور پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس بھیجنے میں جلد بازی کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ان سے وضاحت بھی مانگی ہے جبکہ پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی تقسیم کا بھی نواز شریف نے سخت نوٹس لیا ہے اور

اختلافات کے خاتمے کے لئے ایک کمیٹی بنائی جائیگی ،پارٹی کے اندر کئی سینئر اراکین نے نواز شریف کی غیر موجودگی میں ن لیگ کو فعال کرنے کے لئے حمزہ شہباز شریف کو موثر کردار دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی سے رابط کیا ہے اور پیپلز پارٹی کو جلد بازی میں شوکاز نوٹس بھجوانے اور دھڑے بندی پر اظہار ناراضگی کیا ہے ،نواز شریف نے اختلافات ختم کرنے کیلئے شاہد خاقان عباسی اور صوبائی صدور کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پارٹی میں بڑھتی دھڑے بندیوں پر شدید پریشان ہیں اور دھڑے بندی کے خاتمے کیلئے با اختیار کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی میں اندرونی تقسیم کی وجہ سے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے بھی اراکین غائب رہنے لگے ہیں ،ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ن لیگ کا ڈھانچہ مکمل نہیں ہو سکا ہے ،جمال شاہ کاکڑ کو کئی رہنماؤںنے قائم مقام صدر ماننے سے انکار کر دیا جبکہ سندھ میں بھی ن لیگ

تین حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے جو مفتاح اسماعیل کی ضمنی الیکشن میں شکست کا باعث بن سکتی ہے،ملتان،لاہور،فیصل آباد ،راولپنڈی میں دھڑے بندیوں سے ن لیگ کمزور ہونے لگی ہے۔پارلیمنٹ کے اندر بھی شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق گروپس بن چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قائدین کی جانب سے پارٹی کے اندر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مؤثر کردار دینے کے بھی مطالبات زور پکڑ رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…