بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

سٹے باز وں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ”ون ونڈوآپریشن“ کا قانون لانے کیلئے منظوری ، وزیراعظم عمران خان کا بڑا حکم

datetime 6  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سٹے بازوں کے خلاف ون ونڈو آپریشن کا قانون لانے کی منظوری دے دی اور کہا ہے کہ شوگر مافیا کیخلاف کارروائی جاری ہے،اب کوئی سٹے باز نہیں بچے گا،عوام کو سستی چینی ملے گی،پارٹی رہنما،حکومتی ترجمان اور وزیر مشیرسب مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں پر کڑی نظر

رکھیں،حکومتی ترجمان پی ڈی ایم کے بیانات پر جواب دینے کی بجائے حکومتی کارکردگی کو اجاگر کریں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے سٹے بازوں کے خلاف ون ونڈو آپریشن کا قانون لانے کی منظوری دے دی اور میڈیا سے متعلق امور پر خصوصی کمیٹی بھی قائم کردی جس میں فواد چوہدری، شبلی فراز، فیصل واوڈا، یوسف بیگ مرزا شامل ہیں۔ کمیٹی حکومتی کارکردگی اور بیانیے سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کرے گی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ اپوزیشن کے بیانات پر جوابات کے بجائے حکومتی کارکردگی اجاگر کریں، شوگر مافیا کے خلاف پہلی دفعہ جامع ایکشن ہو رہا ہے، سٹے بازوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے، رمضان میں عوام کو چینی سستے داموں میسر ہوگی۔ترجمانوں اور حکومتی رہنماوں کے اجلاس کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے رمضان المبارک میں بھر پور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اشیائے خوردو نوش کی فراہمی سستے داموں یقینی بنائی جائے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزیر

خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو رمضان میں آٹا۔ چینی سمیت دیگر سستی اشیا فراہم کریں گے،چینی آٹا اور دالوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔۔شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو اگنور کیا جائے، عام آدمی کو ریلیف دینے پر توجہ دیں،مہنگائی میں کمی لائی جائے اپوزیشن حکومت کے لیے

کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حکومتی اقدامات اور کارکردگی کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ شوگرمافیا کیخلاف کارروائی جاری ہے اور اب کوئی سٹے باز نہیں بچے گا،عوام کو چینی سستے داموں ملے گی،آنے والے دنوں مہنگائی میں کمی ہو گی۔سٹے بازوں کے لیے کوئی قانون نہیں تھا،سٹے بازوں کے لیے 1958 کے قانون میں ترمیم کی گئی ہے،چینی پر سٹ بازوں کے خلاف قانون تیار کر لیا گیا ہے،نئے سٹاک پر چینی کی

قیمت نیچے آ جائے گی شیخ رشید نے کہاکہ گنے کی پیداوار سے چینی کی فروخت تک اس کی مانیٹرنگ کی جائے گی،اسی ہفتے میں کوئی بھوکا نہ سوئے کا دائرہ کار وزیراعظم وسیع کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے پی ڈی ایم پر کوئی بات نہیں کی۔اپوزیشن کے اندر کیا ہو رہا وہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے انہی سے پوچھا جائے۔وزیراعظم کسی سے کوئی ڈیل نہیں کریں گے نہ این آر او دیں گے۔ملک کے ساتھ ظلم ہی یہی ہوا ہے قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…