وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دعوت قبول کرلی

2  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر اور بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے مؤقف تبدیل نہیں ہوا، کشمیر سمیت تمام دو طرفہ مسائل کے حل کے بغیر خطہ میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، وزیراعظم عمران خا ن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت قبول کرلی ہے ، سعودی

عرب کا دورہ کریں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض فورسز نے دو ہفتوں میں مزید چھ کشمیری شہید کر دیے، پاکستان ماورائے عدالت اور نام نہاد سرچ آپریشن کی مذمت کرتا ہے، بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتا ہے بھارتی وزیراعظم مودی نے یوم پاکستان پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد کا پیغام دیا تھا، وزیراعظم نے بھی جواب دیا تاہم کشمیر پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، کشمیر سمیت تمام دو طرفہ مسائل کے حل کے بغیر خطہ میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ 6 اپریل کو پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان جیو اسٹریٹیجک سے جیو اکنامکس کی طرف منتقل ہو چکا، مستقبل میں جو اقدامات ہونگے اس میں جیو اکنامکس کو مدنظر رکھا جائے گا، پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسائیوں سے پرامن تعلقات چاہتا ہے، وزیر اعظم واضح کر چکے ہیں کشمیر کے تنازعے کا حل ناگزیر ہے، کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، خطے میں امن اور استحکام کیلئے تصفیہ طلب تنازعات کا حل ناگزیر ہے۔انہو ںنے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی فون پر گفتگو ہوئی اور ولی عہد نے وزیر اعظم کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…