کورونا کی شدت میں مزید اضافہ عثمان بزدار کے پروٹوکول افسر سمیت96 افراد جاں بحق

1  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد،لاہور( آ ن لائن، این این آئی ) کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی جان لیواوائرس سے ایک دن میں مزید 96 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 5 ہزار کے قریب مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 055 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد

مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ 2 لاکھ 47 ہزار 37 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 974 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 680 ، پنجاب میں 2 لاکھ 23 ہزار 181، خیبر پختونخوا میں 88 ہزار 099، اسلام آباد میں 58 ہزار 557، بلوچستان میں 19 ہزار 576، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 805 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 033 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 53 ہزار 127 ہے۔ جب کہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 96 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14

ہزار 530 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 148 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 05 ہزار 274 ہوگئی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پروٹوکول افسرکورونا کے

باعث انتقال کرگئے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے حامد رضا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول افسر حامدرضا کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے

کہ حامدرضاکوروناکے باعث پی کے ایل آئی میں زیرعلاج تھے اور کورونا کے باعث گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔حامد رضا پنجاب یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول کے بڑے بھائی تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پروٹوکول افسر حامد رضا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہارتعزیت کیا۔عثمان بزادار نے کہا کہ حامد رضا محنتی ، فرض شناس اورپروفیشنل افسر تھے، مرحوم نے ہمیشہ دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دئیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…