عوامی وزیر خزانہ کا عوام کو پہلا تحفہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

31  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت تین روپے فی لیٹر

کم کی جائے گی۔بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا چینی کی قیمت پاکستان سے کم ہونے پر بھارت سے چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بھارت سے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔دوسری جانب ملکی زرمبادلہ کے ذخائرپانچ سال کی بلند ترین سطح 23 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔یورو بانڈز کی فروخت اور عالمی مالیاتی اداروں سے ملنے والے قرض سے زرمبادلہ ذخائر پانچ سال کی بلند ترین سطح 23 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس سے قبل مالی سال 16-2015 میں زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالر کے یورو بانڈز فروخت کیے جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے بھی پاکستان کو 49 کروڑ 90 لاکھ کی قسط وصول ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک ہائیڈرو پاور پلانٹ منصوبے کے لئے 30 کروڑ ڈالر اور کورونا سے لڑنے کے لئے ورلڈ بینک 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کررہا ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق یوروں بانڈز، عالمی مالیاتی اداروں سے ملنے والی رقوم، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…