پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی کو خط لکھ دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات چاہتے ہیں،جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ناگزیر ہے،۔ و زیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو جوابی خط لکھا ہے،

وزیراعظم نے یوم پاکستان پر مبارکباد دینے پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام اس دن کو اپنے بانیان کی ایک خودمختار و آزاد ریاست کے ویژن کو لے کر فہم و فراست ودوراندیشی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مناتے ہیں جہا ں وہ آزادی سے رہ سکتے ہیں اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کا احساس کرسکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے خط میں لکھا کہ پاکستان کی عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات بھی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے، تعمیری اور نتیجہ خیزا مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیداکرنا ضروری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں کووڈ 19کے خلاف بھارت کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کو تہنیتی پیغام بھجوایا تھا، بھارتی وزیراعظم نے یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ کر مبارکباد دی بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے خط میں کہا گیا تھا کہ یوم ہاکستان پرپاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…