منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نے اندر کی خبر دیدی

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کو ہٹائے جانے کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے، کچھ وزیروں کو کارکردگی کی بنیاد پر ہٹایا جاسکتا ہے۔ایک انٹرویومیں معاون خصوصی عامر ڈوگر

نے کہا کہ کچھ وزارتوں میں تبدیلی کچھ کو تقسیم کریں گے،ایک وزیر فیصل آباد، ایک بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا وزیر کابینہ میں شامل ہوگا۔عامر ڈوگر نے کہا کہ مہنگائی کا سیلاب نہ تھمنے کی ذمہ داری وزیر خزانہ پر ہی آتی ہے،حفیظ شیخ پاکستان کو بہت بہتر پوزیشن میں لائے، عالمی ڈونرز کے ساتھ بھی حفیظ شیخ نے اچھی طرح مذاکرات کیے۔انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں کام کر رہی ہیں لیکن نتیجہ نظر نہیں آتا، کچھ وزیروں کو کارکردگی کی بنیاد پر ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی نے آئی ایم ایف سے کئے گئے تمام معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔ نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ حکومت نے حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹاکر نااہلی کا اعتراف کرلیا ہے، حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے سے آئی ایم ایف اور حفیظ شیخ کے دیگر فیصلوں پر سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حفیظ شیخ نااہل ثابت ہوئے تو نااہل شخص کے معاہدے عوام پر کیوں مسلط رہے؟ حکومت فوری حفیظ شیخ کے آئی

ایم ایف سے کئے گئے معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر قرض معاہدوں کے بعد وزیر خزانہ کی برطرفی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نااہل اور ناکام حکومتی ٹیم کی ناکامیوں کے نالائق کپتان کی ”تبدیلی”چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی ہو تو سمجھیں حکمران بدعنوان ہیں کہنے والے عمران خان استعفے دیں ،پٹرول آٹا چینی ادویات مہنگی کرکے تجوریاں بھرنے والے وزیراعظم کے دائیں بائیں موجود ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…