جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم نے ندیم بابرکو معاون خصوصی برائے پٹرولیم سے ہٹاتے ہوئے یہ عہدہ اب کس شخصیت کو دیدیا ؟ اعلان ہو گیا

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور( آن لائن ،این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کردیا۔تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق تابش گوہر معاون خصوصی برائے پاور

و پٹرولیم ہوں گے۔ندیم بابر کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔4 روز قبل ندیم بابر نے معاون خصوصی پیٹرولیم کا عہدہ چھوڑا تھا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر حماد اظہرکووفاقی وزیرخزانہ مقرر کیئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ کابینہ ڈو یژن نے وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد حفیظ شیخ وزارت خزانہ کے عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں اورکابینہ ڈو یژن نے حفیظ شیخ کو وفاقی وزیر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ حفیظ شیخ کو گزشتہ روزحکومت کی جانب سے اپنے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا، دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کوہٹانے سے ذاتی طورپربہت خوشی ہوئی ہے،وزیراعظم کہتے تھے میری کابینہ15 افراد پر مشتمل اور بہترین ہوگی، وزیراعظم نے اب تک3 تو وزیرخزانہ

تبدیل کیے ہیں، وزارت اطلاعات میں بھی کئی لوگوں کوآزمایاگیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ندیم بابرکاایشوجب اٹھایاگیا تو اس وقت اسدعمرنے کہاتھاہم ہیں نا۔مجھے حفیظ شیخ کو ہٹانے سے ذاتی طو رپر بہت خوشی ہوئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…