جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں پہلا روزہ اور عید کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے بڑی پیشگوئی کردی

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر،ریاض(این این آئی ) پاکستان بھر میں اس سال 30 روزے ہونگے ،پہلا روزہ 14 اپریل کو جبکہ عید 14 مئی کو ہوگی ،ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں یکم رمضان المبارک 14 اپریل بروز بدھ سے شروع ہوگا اور اس سال 30 روزے ہونگے ،عید الفطر 14 مئی بروز جمعتہ المبارک کو ہوگی۔دوسری جانب حرمین شریفین کے لیے

رواں سال رمضان المبارک کے لیے کورونا وبا سے متعلق ایس اوپیز جاری کردیئے گئے جس کے تحت اس سال بھی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطاری اور اعتکاف پر پابندی برقرار رہے گی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مقدس مساجد کے انتظامی سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کورونا وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان 1442 کے لیے ایس اوپیز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مسجد الحرام میں مطاف عمرہ کا اجازت نامہ رکھنے والے متعمرین کے لیے کھلا ہوگا تاہم مطاف میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عمرہ متعمرین کو خانہ کعبہ چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حرمین شریفین کی مساجد میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ہینڈ سینٹائزر ہر جگہ دستیاب ہوں گے۔ افطار دسترخوان لگانے پر پابندی ہوگی البتہ افطار پیکٹ پیش کیے جاسکیں گے۔ حرمین شریفین میں صرف کھجور کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی باقی ہر قسم کی خوراک تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔ مکہ میں عبادت

گزاروں کو صرف شاہ عبداللہ کی توسیع والے حصے، پہلی منزل اور صحن میں عبادت کرنے کی اجازت ہوگی۔ مطاف عام عبادت گزاروں کے لیے بند رہے گا۔ حرمین شریفین کی دونوں مساجد میں اعتکاف پر پابندی ہوگی۔ ا?ب زم زم صرف انفرادی طور پر بوتلوں میں مہیا کیا جائے گا۔

صرف 10 رکعت تراویح اور 3 رکعت وتر پڑھائی جائیں گی۔میڈیا سے گفتگو میں شیخ الرحمان السدیس کا مزید کہنا تھا کہ مطاف کے صحن کا ایک حصہ عمرہ زائرین کے لیے خاص ہوگا جبکہ مسجد الحرام میں 5 مصلے ہوں گے، مشرقی صحن میں بھی نماز کے لیے صفیں قائم کی جائیں گی۔

الرحمان السدیس نے مسجد الحرام کے مترجمین کے حوالے سے بتایا کہ زائرین کے لیے حرم گائیڈ کی سہولت فراہم کی جائیں گی اور 23 زبانوں میں مفتیان کرام کے سامنے زائرین کے سوالات پیش کریں گے اور پھر ان کے جواب کا خلاصہ زائر کی زبان میں بیان کیا جائے گا۔الرحمان السدیس نے کہا ہے کہ عمرہ معتمرین کو چاہیے کہ مسجد الحرام یا مسجد نبوی آنے سے قبل کورونا وائرس کی ویکسی نیشن بھی کروالیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…