جمعہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2025 

ماسک نہ پہننے پر لاہور میں پہلا مقدمہ درج‎‎

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد (این این آئی)لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔شہری محمد جاوید کیخلاف ماسک نہ پہننے پر تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر پنجاب وبائی امراض کنٹرول آرڈیننس 2020 کی دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔سی سی پی او غلام محمد ڈوگر

کے مطابق ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائیگی۔کمشنر لاہور محمد عثمان کے مطابق ماسک نہ پہننے والوں کو پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماسک نہ پہننے پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور 6 ماہ کی قید بھی ہوسکتی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح10 اعشاریہ 4 فیصد تک جاپہنچی ،کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار767 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2ہزار647 مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار215ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ54ہزار591 ہو چکی ہے

۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار656ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل ایک کروڑ سے زائد کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 44 ہزار447 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے3 ہزار43مریضوں

کی حالت تشویش ناک ہے، 5 لاکھ95 ہزار929 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ64ہزار607 ہو چکی ہے، جبکہ کْل اموات 4 ہزار491ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس

کے اب تک 2 لاکھ12ہزار918 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6ہزار229 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 84 ہزار609ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 2 ہزار 283ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 54 ہزار594کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل559 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار497 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 206 افراد اس مرض سے

انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 12 ہزار367مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل344 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 999 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…