ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر فوری اقدامات نہ کیے تو زیادہ پابندیاں لگانی پڑیں گی کیونکہ ۔۔۔ اسد عمر نے کرونا کی تازہ صورتحال بتاتے ہوئے خبردار کر دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک ہوتی جارہی ہے، احتیاط نہ کی گئی تو کنڑول کرنا مشکل ہو جائے گا ، تیسری لہر میں برطانیہ سے منتقل ہونیولا وائرس سب سے زیاد ہ خطر نا ک اور مہلک ہے ۔کورونا کیسز میں اضافہ اسی رفتار سے جاری رہا تو مزید پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

عوام وباء کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر ہر صورت میں عمل کر یں جو کہ نہیں ہو رہا ۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و این سی او سی کے سر براہ اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہو ا جس میں ملک بھر میں کورو نا وائرس کی تیسری لہر اور کورونا کے بڑھتے کیسز کی صورتحا پر جائز ہ لیا گیا اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے این سی او سی کے سربراہ ا سد عمر نے بتا یا کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک صورت اختیار کرتی جارہی ہے، اس ضمن میں ہم نے 2 ہفتے قبل کچھ پابندیاں عائد کی تھیں اور یہ پابندیاں ہم نے خوشی سے نہیں لگا ئیں لیکن ہمیں نظر آرہا تھا کہ وبا کے پھیلاؤ میں کس طرح تیزی آتی جارہی ہے اور صورتحال کس جانب گامزن ہے۔ان کا کہنا تھا کہا کہ ایک ہفتے کے بعد وبا کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ ان پابندیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور نظر یہ آیا کہ وبا تیزی سے بڑھ رہی ہے اور فیصلوں پر اس طرح عملدرآمد

نہیں ہورہا جس طرح ہونا چاہیے، کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم کے باعث ایک دم اس کے پھیلاؤ میں تیزی آئی کوشش ہے کہ لوگوں کے روزگار کو نقصان نہ پہنچے یہی حا لات رہے تو صور تحال گزشتہ جون سے بری ہو سکتی ہے ، ما فیاز کو کہتا ہوں کے و ہ دور ختم ہو گیا اب جو

بھی مجر م ہو گا اس کو ہتھکڑیاں لگیں گی۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر میں برطانیہ سے منتقل ہونیولا وائرس سب سے زیاد ہ خطر نا ک ہے ، کورونا وباء کا پھیلائو تیزی سے بڑ ھ رہا ہے ، ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی وجہ سے دبائو بڑھ رہا ہے اور گنجائش ختم ہونے کے

قریب ہے ، احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچائو کیلئے شہری ایس او پیز پر عمل کریں جو فیصلے کیئے گئے ان پر عوام کی طرف سے عمل نہیں کیا جا ر ہا ۔2842 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں، کورونا کی نئی قسم وباء

کے پھیلائو کا سبب بنی ، گزشتہ 12روز میں کورونا کے مریضوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ، کورونا وباء پورے خطے میں تیز ی سے پھیل رہی ہے لیکن ہمارے لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں کہ کتنی تشویشناک صورتحال ہے ، عوام فیصلہ کر لیں وباء کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عمل کر نا ہے ، بھارت بنگلہ دیش میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ، مرکزی، صوبائی اور علاقائی سطح پر سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، اپوزیشن رہنماوَں سے درخواست ہے عوام کے دفاع میں کردار اداکریں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…