اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم تندرستی صحت کے بعد آفس سنبھالنے پر کابینہ میں ردوبدل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر وزارتوں میں تبدیلی کریں گے، ذرائع کے مطابق سینیٹر فیصل ووڈا ، سنیٹر شبلی فراز اور عثمان ڈار کی کابینہ میں واپسی کا
امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق بعض وزراء کو دوبارہ قلمدان سونپے جائیں گے،کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔مشیروں میں رد و بدل پر بھی غور کیا گیا ۔دریں اثنا بلوچستان میں سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے حل اور وفاقی اداروں کی کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی ۔ ہفتہ کو بلوچستان میں وفاقی اداروں کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ،گورنر بلوچستان نے وفاقی اداروں کی کارکردگی رپورٹ ارسال کی۔ رپورٹ کے مطابق گورنر بلوچستان کی وفاقی اداروں کے اعلی افسران کے اجلاس میں شرکت نا کرنے کی شکایت کی گئی ،گورنر بلوچستان کی شکایت وزیراعظم نے اظہار برہمی کیا ۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کا تمام متعلقہ اعلی افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ،صوبہ میں وفاقی اداروں کے اعلی افسران کو اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ وزیر اعظم آفس نے وارننگ دی کہ عوامی فلاح سے متعلق اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر افسران
کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان میں 17 وفاقی اداروں کے افسران کیڈیش بورڈز کا جائزہ لیا گیا،بلوچستان میں وفاقی اداروں کو 11000 سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق 90 فیصد حل، عوام کی جانب سے 37 فیصد اطمینان کا اظہار کیا۔