شہباز شریف اور حمزہ کی اسٹیبلشمنٹ سے طویل ملاقات کا انکشاف مریم نواز کی نیب میں پیشی موخر ہونے کی اصل وجہ تو اب سامنے آئی

27  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئیمعروف صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں سے طویل ملاقات ہوئی ہے۔یہ ملاقات دو اڑھائی گھنٹے کی تھی۔ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ مریم نواز کی

پیشی انڈرسٹینڈنگ سے کینسل ہوئی ہے۔شہباز شریف نے بھی ضمانت کیلئے درخواست داخل کر دی ہے اور اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں سے بات بھی ہوئی ہے۔ سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے مزید کہا کہ پی ٹی ایم میں قطعا ًکوئی باہمی اعتماد کارفرما نہیں، کبھی تھا اور نہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان ایک طرح کی عداوت موجود ہے جس کا اظہار اتنا نہیں ہوتا مگر عداوت موجود ہے۔طے یہ پایا تھا کہ اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا۔چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی اور ڈپٹی چیئرمین جے یو آئی کا ہوگا۔آصف زرداری نے اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور کہا کہ میاں صاحب کو کہیں وہ گیلانی کو سپورٹ کریں، اسحاق ڈار نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا، اس لئے کہ اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا ۔آصف زرداری نے کہا کہ جو آدمی آپ لوگوں نے تجویز کیا اس پر بلاول نا خوش ہے وہ کہتا ہے کہ وہ بے نظیر کے قاتلوں کا وکیل تھا۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ضمانت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے اور گزشتہ سے پیوستہ روز ہی نیب کی جانب سے مریم نواز کی نیب میں پیشی موخر کرنے کا اعلان سامنے آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…