منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

گیلانی کی کامیابی مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو کو پہلے سے علم تھا تہلکہ خیز انکشافات

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی خبر کے مطابق مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے منصب کے حصول میں ناکامی کےبعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب

سے خاموشی کو انتہائی غیر متوقع، مختلف مفاہیم اور توجہیات کے حوالے سے زیربحث لایا جارہا ہے ، جبکہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی میں ’’خفیہ کارکردگی ‘‘کا مظاہرہ کرنے والے کردار کو بھی سامنے لانے کی باتیں ہو رہی ہیں اس ضمن میں موصولہ اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران فریقین کو اس بات کا علم تھا کہ یوسف رضا گیلانی جمعہ کو سینٹ کے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے منظر پر آئیں گے اور ان کا نوٹیفکیشن بھی فوری طور پر جاری ہو جائے گالیکن مریم نواز کو اس خبر سے اس وقت آگاہ کیا گیا تھا جب پیپلزپارٹی نے اس حوالے سے تمام امور حتمی طورپر طےکر کے اطمینان کر لیا تھا اور مریم نواز کو با خبر کرنے والوں نے انہیں یہ بھی باور کرا دیا تھا کہ اب اس سمت کوئی بھی پیش رفت بے معنی اور بے سود ہو گی جس کے بعد انہوں نے جمعہ کی صبح ناشتے پر اپنے مسلم لیگی رہنما اور رفقا کو مدعو کیا تھا تاکہ اس حوالے سے مشاورت کی جائے ، کیونکہ ناشتے پر پی ڈی ایم میں شامل ان رہنمائوں کو جو مریم نواز سے نیب میں پیشی کے موقع پر اظہار یکجہتی کیلئےلاہور میں موجود تھے مدعوکیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…