پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نیب لاہور نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب)نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جمعہ کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نوازکی پیشی کی نئی تاریخ کااعلان مناسب وقت پرکیاجائیگا،این سی اوسی کی ہدایات اورمفادعامہ کے پیش نظرفیصلہ کیاگیا۔نیب لاہور کی جانب سے جاری

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مریم نواز کی عدالت میں احتساب عدالت میں پیشی اور کورونا وبا کی تیسری لہر کے حوالے سے جاری ہدایات کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز کی جمعہ 26مارچ کو پیشی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی ہے۔ ان کی پیشی کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے انتظامیہ کو سیکیورٹی اقدامات فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی)کی ہدایات اور کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے نیب نے مریم نواز کو پہلے بھی طلب کیا تھا اور اس موقع پر نیب لاہور کی عدالت میں دانستہ طور پر پتھراؤ کیا گیا تھا جو کہ نیب کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ خیال رہے کہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے قائدین نے ان کے ہمراہ نیب دفتر جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد میں متوقع آمد کے پیش نظر نیب نے رینجرز تعینات کرنے کیلئے نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو 26 مارچ کو عدالت طلب کر رکھا تھا اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم کی عدالت پیشی کے موقع پر کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…