اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان خفیہ مذاکرات کا انکشاف، اس بات کا دعویٰ معروف صحافی ندیم ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، انہوں نے بھارت کے ایک اخبار کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ آج کی بہت بڑی خبر ہے، پاکستان کی جانب سے ایک جنرل کو
یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے، ندیم ملک نے کہا کہ ہم نے ریٹائرڈ لوگوں سے معلوم کیا تو ایک نام سامنے آتا ہے جنرل اسفند یار پنڈودی کا، ان کی بھارت را کے آفیشل سے خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ قیاس آرائی ہے کیونکہ انڈین اخبار میں نام نہیں دیا گیا تو ہو سکتاہے کہ جنرل اسفند یار پنڈودی جو ہیں، اخبار کے مطابق جنرل باجوہ نے انہیں ذمہ داری دی ہے، دوسری جانب را کے آفیشل کو اجیت ڈول جو ان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ہیں انہوں نے ذمہ داری سونپی اور 2018ء سے ان کا رابطہ چل رہا ہے لندن کے ایک ہوٹل میں ملاقاتیں ہوئیں اور حال ہی میں دوبارہ یہ رابطہ بحال ہوا ہے، درمیان میں ملاقاتوں کا سلسلہ کبھی رکا اور کبھی چل پڑا۔ انڈین اخبار نے لکھا ہے کہ دوبارہ ان مذاکرات کی بحالی ہوئی ہے اور اس کے نتیجے میں دونوں بات آگے چل سکتی ہے، سفارتی سطح پر پیش رفت ہو سکتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ سپورٹس تعلقات کی بھی دونوں ممالک میں بحالی ہو جائے۔ سیز فائر کو بھی اسی چیز سے جوڑا گیا ہے۔ اس بات کا دعویٰ معروف صحافی ندیم ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، انہوں نے بھارت کے ایک اخبار کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ آج کی بہت بڑی خبر ہے