جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

پٹرول بحران کے باعث قومی خزانے کو 25ارب روپے سے زائد نقصان کابینہ نے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر افسران کیخلاف کارروائی روک دی

datetime 23  مارچ‬‮  2021 |

؁ اسلام آباد ( آن لائن )پٹرول بحران سے متعلق ایف آئی اے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کا معاملہ،وفاقی کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم ڈیلرز کے خلاف کاروائی کی منظوری دیدی،ذرائع کے مطابق ساڑھے تین ماہ کی تاخیرکے بعد کمیشن رپورٹ پر جزوی

عملدرآمدکی منظوری دی گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرولیم کمیشن نے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر افسران کو قصور وار ٹھہرایا تھا تاہم وفاقی کابینہ نے کمیشن رپورٹ کے برعکس سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر افسران کے خلاف کاروائی روک دی ہے۔کمیشن رپورٹ کے برخلاف سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر افسران کو کاروائی سے بچالیا گیا۔انکوائری کمیشن نے سیکرٹری پٹرولیم سمیت کئی افسران پر ذمہ داری عائدکی۔وفاقی کابینہ نے مطلوبہ قوانین اور قواعدوضوابط میں ترامیم کی بھی ہدایت کردی،ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں اوگرا کے قانون پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔گذشتہ سال جون میں پٹرول بحران کے باعث قومی خزانے کو 25ارب روپے سے زائد نقصان پہنچا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…