اسلام آباد، ریاض(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحیح معنوں میں آزاد اور مالدار شخص وہی ہے جو جس کی روح انمول ہو۔سماجی رابطے ویٹ سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پاکستانی نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صحیح
معنوں میں آزاد اور مالدار شخص وہی ہے جو جس کی روح انمول ہو، یعنی کسی بھی مادی قیمت سے بالا تر ہو۔دوسری جانب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کے نام جلد صحتیابی کیلئے جاری پیغام کہاکہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی وزیراعظم عمران خان کی جلدصحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔یاد رہے کہ ہفتے کے روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ۔علاوہ ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو روسی ویکسین اسپوٹنک کی قیمت پر نظرثانی کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اسپوٹنک ویکسین کی دو خوراکوں کی قیم آٹھ ہزار چار سو انچاس روپے طے کی تھی جبکہ درآمد کنندگان کی ناراضی پر حکومت نے اتھارٹی کو قیمت پر نظرثانی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔پاکستان کی ایک کمپنی بدھ کوروسی ویکسین کی پچاس ہزار خوراکیں پاکستان منگوا چکی جو اس وقت کولڈ اسٹوریج میں رکھی گئی ہیں۔