فوادچوہدری کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آگئی

21  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، ان کاکہناتھا کہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق

کورونا کا ٹیسٹ کرایا،الحمدللہ ایک بار پھر نتیجہ منفی ہے،فوادچوہدری کاکہناتھا کہ خداسب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر فائزز ویکسین ذخیرہ کرنے کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں جدید ترین الٹرا کولڈ چین اسٹوریج سسٹم کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الٹرا کولڈ چین اسٹوریج فریزر کی 15 شہروں میں تنصیب کی جارہی ہے جو آئندہ ہفتے مکمل ہوگی، 2اے سی سی فریزرز فیڈرل ای پی آئی اور این آئی ایچ میں نصب ہوں گے جبکہ ایک اے سی سی فریزر ترلائی رورل ہیلتھ سینٹرمیں رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے5 شہروں میں اے سی سی فریزر رکھے جائیں گے جن میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ شامل ہیں جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں بھی اے سی سی فریزر رکھے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں پشاور، سوات، ایبٹ آباد میں اے سی سی فریزر رکھے جائیں گے جبکہ بلوچستان میں الٹرا کولڈ چین فریزر کی تنصیب کوئٹہ میں

کی جائیگی۔آزادکشمیر میں2 اور گلگت بلتستان میں ایک الٹرا کولڈ چین فریزر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، آزاد کشمیرمیں اے سی سی فریزر مظفرآباد میں میرپور میں رکھے جائیں گے۔پاکستان کو الٹرا کولڈچین ویکسین اسٹوریج فریزرزیونیسیف نے مہیا کئے ہیں، الٹراکولڈ چین فریزرز منفی 80 پر ویکسین اسٹوریج کے حامل ہیں ، الٹرا کولڈ چین فریزرز میں فائزر کورونا ویکسین ذخیرہ کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…