سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا معاملہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں امتحان میں پڑگئیں

21  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا معاملہ پرپیپلزپارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے، اتحادی جماعتیں امتحان میں پڑگئیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اپوزیشن کی بڑی جماعت ہونے کے ناطے ایوان بالا میں

قائد حزب اختلاف کا عہدہ حاصل کرنا چاہتی ہے،پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت ن لیگ نے اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے۔ پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی میں ن لیگ کو قائد حزب اختلاف کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا،پی ڈی ایم میں استعفوں کے معاملے پر تناؤ کے بعد پیپلزپارٹی یوسف رضاگیلانی کے نام پر غور کرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ کو قائد حزب اختلاف بنانے پر پیپلزپارٹی شدید ناراض ہیں ،اعظم نذیر تارڑ بینظیر بھٹو کیس کے پولیس ملزمان کے وکیل رہ چکے ہیں۔پی پی نے موقف اختیار کیا کہ جو شخص بی بی کے مبینہ قاتلوں کا سہولت کار ہو اس کی کیسے حمایت کرسکتے ہیں۔ پی پی ذرائع کے مطابق (ن )لیگ اعظم نذیر کے بجائے کسی دوسرے سینیٹر کو قائد حزب اختلاف نامزد کرے تو سوچ سکتے ہیں،پیپلزپارٹی نے اپنا قائد حزب اختلاف بنانے کیلئے اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے،ن لیگ اعظم نذیر تارڑ کے نام پر ابھی تک بضد ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہوجائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…