پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک کا نکاح پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما کی بیٹی کیساتھ ہو گیا ، تقریب کہاں ہوئی؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 21  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہیں کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اور ممبر صوبائی اسمبلی ابراہیم خٹک کی شادی پیپلز پارٹی کے رہنما نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی کی بیٹی کے ساتھ سرینہ ہوٹل میں انجام پا گئی ہے ۔ سوشل میڈیا

پر چلنے والی خبروں میں کہا جارہاہے کہ یہ شادی کی تقریب اسلام آباد کے سرینہ ہوٹل میں ہوئی جس میں سیاست سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی، لیکن کہا جارہاہے کہ پرویز خٹک نے اپنے بھائی لیاقت خٹک کو اہل خانہ سمیت شادی میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں یہ دکھائی دے رہاہے کہ تقریب میں کورونا ایس او پیز کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا گیا ۔ خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے دونوں صاحبزادوں کی شادی کا ولیمہ آبائی گائوں مانکی شریف میں گیارہ اپریل کو منعقد ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں بھائیوں کے مابین اختلافات سامنے آئے تھے کا تبادلہ بھی ہوا تھا ۔اختلافات نے چند ہفتے قبل نوشہرہ میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر شدت اختیار کرلی تھی جس میں لیاقت خٹک نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کی تھی اور ان کی جیت کی خوشی میں اپنے ہجرے میں میوزک پارٹی بھی منعقد کی تھی۔ بعد ازاں صوبائی حکومت نے انہیں وزارت سے ہٹا دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…