منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

فیصل مسجد کو بند کر دیا گیا

datetime 20  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث فیصل مسجد بند کر دی گئی۔ ہفتہ کو اسلام آباد انتظامیہ نے فیصل مسجد کو شہریوں سے خالی کر ا لیا ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی پی او) اسلام آباد ضعیم ضیا نے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کے اعداد و شمار جاری کیے۔ضعیم ضیا ء کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 5958 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 747 ٹیسٹ مثبت آئے۔انہوں نے عوام کو پیغام دیا کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے تاہم ان حالات میں پریشان ہونے سے زیادہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر اسلام آباد میں ہفتہ اتوار کو مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ،اتوار کو مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔شہر اقتدار میں اشیائے خورونوش کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت ہو گی،رات 10 بجے کے بعد آؤٹ ڈورڈائننگ پر پابندی ہو گی۔ اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث فیصل مسجد بند کر دی گئی۔ ہفتہ کو اسلام آباد انتظامیہ نے فیصل مسجد کو شہریوں سے خالی کر ا لیا ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی پی او) اسلام آباد ضعیم ضیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کے اعداد و شمار جاری کیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…