ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

میں سوچ رہا ہوں کہ ۔۔۔ عمرا ن خان کے کرونا کا شکار ہونے کے بعد شیخ رشید اب کیا کرنے جارہے ہیں؟ خود ہی بتا دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ن لائن،این این آئی ،مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا اللہ تعالی وزیر اعظم عمران خان کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

انشاء للہ ، دریں اثنا نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ میری وزیر اعظم عمران خان سے بات نہیں ہوئی مجھے کسی سے پتا چلا کہ وزیر اعظم کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، میں بھی کل اپنا ٹیسٹ کروائوں گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا ایک حقیقت ہے اس لئے لاپرواہی نہ کریںاور ایس او پیز کا خیال رکھنا چاہئے۔دوسری جانب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جلد صحت یابی کیلئے دعا، نیک خواہشات کا اظہار ۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ حکومت اور عوام مل کر کورونا وباء کو شکست دینگے اس غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر مشکل فیصلے اٹھانے پڑ رہے ہیں ہمیں اس موقع پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ عوام گائیڈ لائنز پر وعمل کرے تاکہ ہسپتالوں پربوجھ کم کرے ۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وزیراعظم کی رپورٹ مثبت آنے پر پوری قوم ن کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے اور وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ہے

دریں اثنا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں،کرو نا کی نئی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے کہاکہ

ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم کی مکمل اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہاکہ وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان کی مکمل اور جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں،

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وزیراعظم کو صحت کاملہ عطاء فرمائے (امین)۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ احتیاطی تدابیر اپنانے سے کورونا کی وباء کو شکست دی جا سکتی ہے،میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ اس مرض کے خلاف لڑنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوںنے

کہاکہ بزرگ شہریوں سے اپیل ہے کہ حکومت پاکستان کی مہم سے فائدہ اٹھائیں اور کورونا سے پچاو کے لیے ویکسینیشن کروائیں۔دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کورونا (COVIDـ19) سے جلد اور مکمل شفایابی کیلئے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وزیراعظم کو صحت کاملہ عطا فرمائے (امین) ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ اس مرض کے خلاف لڑنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…