وزیراعظم عمران خان کے بعد ن لیگ کے بھی 2اہم ترین رہنما کورونا کا شکار

20  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد،لاہور(آن لائن )سابق مشیر وزیراعظم سینیٹر عرفان صدیقی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔جس کے بعد سینیٹر عرفان صدیقی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ۔ ایک پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی نے عوام اور دوست احباب سے دعا کی درخواست کی ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) خاتون رکن قومی اسمبلی کرن ڈار کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایم این اے کرن ڈار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر خدارا عمل کریں۔ کورونا کیسز کی شرح 4.5 سے بڑھ کر 9 فیصد پر آ گئی ہے۔ کورونا صورتحال کو سنجیدہ لیا جائے۔ ہفتہ کو اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پچھلے چند دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،کیسز بڑھنے سے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ آجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز کا دباؤ اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں دکھائی دے رہا ہے، پنجاب کے شہروں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، کورونا کے روکنے میں انتظامی ایکشن کمزور دکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ ہجوم والی جگہ پر نہ جائیں، شادی بیاہ اوپن جگہ پر رکھیں، کورونا کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 5 فیصد سے بڑھ کر 9 اعشاریہ 5 فیصد پر آگئی ہے۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، 70 سال کی عمر کے افراد قریبی سینٹر سے کورونا ویکسین لگواسکتے ہیں، یہ وقت ہے کہ تقریبات کو سادہ رکھا جائے، کم سے کم افراد شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خریدی گئی کورونا ویکسین کی اضافی کھیپ اس ماہ کے آخر تک موصول ہوجائے گی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…