جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم نے ملک کی خوبصورت ترین موٹروے کا افتتاح کر دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ملک کی خوبصورت ترین موٹروے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، عمران خان نے دورہ سوات کے دوران سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا، 80 کلومیٹر طویل شاہراہ پر 7 انٹرچینج قائم ہیں، تین سرنگیں بھی نکالی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن نے وزیراعظم

کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 80کلومیٹر طویل سوات ایکسپریس وے پر 7انٹرچینج قائم ہیں۔ایکسپریس وے پر تین سرنگیں نکالی گئیں ہیں جن کی لمبائی 1266, 271 اور 324 میٹر ہے۔وزیر اعظم نے تکمیل شدہ سرنگوں کا معائنہ بھی کیا۔زلام کوٹ، مالاکنڈ آمد پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل کمال اظفر نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ دریں اثناوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے سے بہت زیادہ مہنگائی اور روپے کی قدر بہت زیادہ گر جاتی، دوست ممالک نے مدد کر کےدیوالیہ ہونے سے بچایا، پچھلے 30 سال کے دوران ملک کا پیسہ چوری کیا گیا، مسلم لیگ (ن) نے اپنے پہلے اڑھائی سال میں قرضوں پر سود کی مد میں 3 ہزار ارب روپے جبکہ ہم نے 6.2 ٹریلین روپے ادا کئے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے سود سمیت قرضہ کی ادائیگی کی مد میں20 ہزار ارب روپے اور ہم نے 35

ہزار ارب روپے واپس کئے ہیں، سندھ حکومت بنڈل آئی لینڈ جزیرے میں سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دے رہی ، مشکل حالات سے اب نکل آئے ہیں، سیاحت کا شعبہ ترقی کرے گا تو روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم کی بہت اہمیت ہے، ایسے منصوبے لگارہے ہیں جن سے ملکی دولت بڑھے گی،کوئی ملک صنعتی شعبے کے فروغ کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے آئندہ ہفتے نئی پالیسی لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…