جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ریاست سے بغاوت اور غداری رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج

datetime 20  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) ن لیگی ایم این اے کے خلاف ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔میاں جاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت، غداری اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیاگیا۔ ان کے خلاف مقدمہ شہری کی درخواست پر تھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا۔

ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے ملک کی حکومت اور سالمیت کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی، انہوں نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے مابین نفرت کا بیج بویا۔ایف آئی آر کے مطابق ایم این اے نے ملک میں فساد برپا کرنے کے لیے ہرزہ سرائی کی اور اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا، انہوں نے ٹی وی پر ملکی سلامتی اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر فوجداری، ملکی اور آئینی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔ جاوید لطیف نے ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو وہ پیپلز پارٹی کی طرح پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے بلکہ اس میں ملوث ذمہ داروں کو قوم کٹہرے میں لائے گی، بہت بڑا حادثہ ہوجائے گا، ملک پر رحم کیا جائے اور مشرقی پاکستان جیسی کہانی کو دوبارہ نہ دہرایا جائے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…