پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

ملک میں سستی بجلی کا ایک اور بڑا منصوبہ کامیاب حکومت نے پاکستانی قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان کے سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ کینپ ٹو کوقومی گرڈ سے منسلک کردیا گیاہے ، ابتدائی طور پر بجلی گھر سے 105 میگا واٹ بجلی کی سپلائی جاری ہے تاہم مذکورہ پاور پلانٹ رواں سال مئی میں باقاعدہ کمرشل آپریشن کا آغاز کردیگا،

جس سے 1100میگاواٹ بجلی دستیاب ہوگی۔ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ٹو نے باقاعدہ پیداوارکا آغاز کردیاہے۔اس پاور پلانٹ سے قومی گرڈ کو 11 سو میگاواٹ ماحول دوست اور سستی بجلی دستیاب ہو گئی ہے۔ترجمان نے بتایاکہ یوم پاکستان کے موقع پر ایٹمی توانائی کمیشن نے قوم کو عظیم تحفہ دیا ہے۔ کے ٹو پاور پلانٹ رواں سال مئی میں باقاعدہ کمرشل آپریشن کا آغاز کردیگا۔انہوں نے کہا کہ کے ٹو پاور پلانٹ پاکستان کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ ہے۔ پلانٹ کینپ قومی گرڈ سے منسلک ہو گیا ہے۔ ابتدائی طور پر 105میگاواٹ بجلی کی سپلائی جاری ہے، جبکہ اگلے ماہ کے الیکٹرک کو 500 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ کراچی میں 1100میگاواٹ کا تیسرا پلانٹ2021 کے آخر میں نیشنل گرڈ سے منسلک ہوگا۔وزیر توانائی عمرایوب نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…