پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر پاک بھارت کشیدگی کی بڑی وجہ ہے،جارح پڑوسی کے باوجود پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیدیا

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے مسئلہ کشمیر پاک بھارت کشیدگی کی بڑی وجہ ہے،خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا اہم کردار ہے۔ہمسایوں کے ساتھ تمام تنازعات پرامن اور

باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے، د ہشتگرد ی کے خاتمے میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا، سیکورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا۔ اسلام آباد میں جاری نیشنل سیکورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ، آج دنیا کو مختلف طرز کی دہشت گردی کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں پاکستان کو بھی کئی چیلنجز کا سامنا ہے، نیشنل سکیورٹی صرف اندرونی اور بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنا نہیں ہے، ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ جہت حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک طویل جدوجہد کے بعد منزل کے قریب ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک ذمہ دار ملک ہے اور پاکستان کی جیوپولیٹیکل حیثیت خطے میں معاشی ترقی کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی میں اب صرف فوج کا کردار نہیں رہا، جارح پڑوسی کے باوجود پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا، کیوں کہ پاکستان خطے میں ایک ذمہ دار ملک ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے، خطے میں قیام ا من سے دیگر ممالک کی خوشحالی جڑی ہے،خطے میں امن ہوگا تومعیشت مضبوط ہوگی اور تمام ممالک امن سے رہ سکیں گے، افغانستان بھی سی پیک

سے فائدہ اٹھاسکتا ،آرمی چیف نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی صرف اندرونی اور بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنا نہیں ہے، ہم اپنے ماضی سے سبق سیکھ کر مسقتبل کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان سکیورٹی خطرات کے باوجود اپنے دفاع پر کم خرچ کر رہا ہے، کیوں کہ سیکیورٹی پر اخراجات بڑھانے سے انسانی ترقی کی قربانی دینا

پڑتی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمسایوں کے ساتھ تمام تنازعات پرامن اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، خطے میں امن کیلئے پرامن طور پر مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، ہم چاہتے ہیں کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگو ں کے مطابق حل ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…