اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کے باہر فیصل واوڈا صحافی مطیع اللہ جان کے سوال پر آگ بگولہ ، کیا کہا ؟ویڈیو وائرل ہو گئی

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیف الیکشن کمشنر نے فیصل واوڈا نااہلی کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ہمیں ڈکٹیٹ نہ کیا جائے اور اگر ہم نے فیصل واوڈا کیخلاف مائنڈ بنایا ہوتا تو نااہلی کیس ایک سال نہ چلتا۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سینیٹر فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کی تو فیصل واوڈا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل فیصل واوڈا نے کہا کہ وکیل جہانگیر جدون جب تک اس کیس میں پارٹی نہیں بنتے انکو دلائل دینے کا حق نہیں، این اے 249 سے فیصل واوڈا استعفیٰ دے چکے ہیں اور ہم نے الیکشن کمیشن کے تینوں سوالوں کے جواب دے دیے ہیں، اب فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوچکے ہیں، اس لیے ان کیخلاف درخواستیں غیر موثر ہوچکی ہیں، سپریم کورٹ بھی بار بار کہہ چکی ہے 62 ون ایف پر الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں۔ممبر کے پی کے ارشاد قیصر نے کہا کہ ایک دفعہ کی نااہلی ہمیشہ کی نااہلی ہوتی ہے۔ وکیل فیصل واوڈا نے ان سے کہا کہ آپ مائنڈ نہ بنائیں، میری گزارشات سنیں۔ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا آپ کا کیا مطلب ہے کہ ہم مائنڈ بناکر بیٹھے ہیں، مائنڈ بنا ہوتا تو یہ کیس ایک سال نہ چلتا، آپکو بار بار مواقع دئیے گئے اور آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم مائنڈ بناکر بیٹھے ہیں۔فیصل واوڈا روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میرے حلف نامہ سے متعلق الیکشن کمیشن کو تحقیقات کا کہا ہے، کمیشن میرے حلف نامہ پر

تحقیقات کرا لے کہ میں نے جھوٹ بولا یا نہیں، میرا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے جیسے میں نے کوئی چوری کی ہے، اگر میں غلط ہوں تو مجھے بے شک پھانسی چڑھا دیں، میرے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے جیسے اسطرح کی درخواستوں پر ماضی میں ہوتا رہا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے

ان سے کہا کہ فیصل واوڈا صاحب آپ جذباتی ہورہے ہیں، آپ بیٹھ جائیں۔فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق حلف نامہ پر تحقیقات کررہا ہے، ان کے خلاف درخواستیں مسترد کی جائیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ

الیکشن کمیشن کو ڈکٹیٹ نہ کریں، درخواستوں کے غیر موثر ہونے پر دلائل دیں۔ ممبر کے پی کے ارشاد قیصر نے کہا کہ ہم کسی کی پارٹی دیکھتے ہیں نہ شکل، ہم صرف قانون کی کتابوں کو دیکھتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فیصل واوڈا کے قومی اسمبلی نشست پر استعفیٰ کے بعد

صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ آئندہ سماعت پر کسی فیصلہ تک پہنچیں گے۔الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے سینیٹ کے امیدوار دوست علی جیسر کی درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔ فیصل واوڈا نے

سماعت ملتوی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کورٹ روم میں سجدہ کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہاکہ ہمیشہ سچ کی فتح ہوتی ہے، الیکشن کمیشن کا شکرگزار ہوں کہ وہ طریقے سے دونوں پارٹیوں کو سن رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی لاوارثوں نے سیاسی

کیس بنایا ہے، ان سیاسی لاوارثوں کو ہمیشہ گلے سے پکڑا ہے اب ان کو حلق سے پکڑوں گا۔صحافی مطیع اللہ جان نے سوال کیاکہ واوڈا صاحب آپ نے امریکی شہریت کب ترک کی جس پر فیصل ووڈا نے کہاکہ آپ لوگ اپنا مصالحہ لگائیں خبریں چلائیں ،اگر مصالحہ کم پڑ جائے تو مجھ سے پیسے لیکر مزید شامل کریں۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی کیس مجھے بلیک میل کرنے کیلئے بنایا، الیکشن کمیشن کو مطمئن کرنا دونوں فریقین کا کام ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…