جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

استعفوں سے انکار کے بعد پیپلز پارٹی کا ایک اور بڑا فیصلہ مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف ہاتھ ملتے رہ گئے

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی جانب سے پیپلز پارٹی کو حمایت کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس سینیٹ میں اپنے 21 ووٹ ہیں جب کہ اے این پی اور بی این پی مینگل کے

سینیٹ میں 2،2 ارکان ہیں۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیے جانے کا امکان ہے اور پیپلزپارٹی 25 سینٹرز کے دستخط والی درخواست چند روز میں سینیٹ سیکرٹریٹ میں دے گی۔دوسری جانب  پی ڈی ایم کے سربرا ہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ ہو ا ہے ۔دونوں رہنمائوں نے گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں آصف زرداری کے رویہ پر دکھ کا اظہار اور آئندہ کی حکمت عملی پر غوروغوض کیا گیا اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق دونوں قائدین کے درمیان سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے درمیان پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں ہونے والی تلخ گفتگو پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی ایسی گفتگو سے دکھ اور تکلیف پہنچی ہے، ہم 90 کی دہائی کی سیاست دفن کر کے آگے بڑھے تھے پھر الزام تراشی کیوں کی گئی؟ جس کے جواب میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے خود آصف علی زرداری کے غیرجمہوری رویے سے دکھ ہوا ہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…