مولانا فضل الرحمن کی پی ڈی ایم سربراہی چھوڑنے کی دھمکی زرداری کے رویہ پر نواز شریف کی ویڈیو لنک سے ہٹنے کی کوشش پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

17  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن) پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،آصف زرداری کے استعفوں کے انکار پر مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دیدی ۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں آصف زرداری کو

استعفوں پر قائل کرنے میں ناکامی پر مولانا فضل الرحمن نے سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دی،فضل الرحمان کے مستعفی ہونے کی دھمکی پر اجلاس میں موجود دیگر رہنماؤں نے انھیں ٹھنڈ ا کیا۔ مولانا نے کہا کہ اگر سب ایسے ہی چلنا ہے تو پھر یہ اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکتا، جس پر مریم نواز نے کہا کہ مولانا صاحب آپ ہمارے بڑے ہیں ہمارے گھر میں ہی ہمارے ساتھ ایسا سلوک افسوسناک ہے۔ مولانا نے زرداری سے شکوہ کیا کہ آپ کی گفتگو اور موقف سے مایوس ہوا ہوں۔سابق صدر آصف زرداری کے خطاب کے بعد اجلاس کا ماحول انتہائی سنجیدہ ہوگیا۔ زرداری کی تنقید کے دوران نواز شریف کے چہرے کے تاثرات مسلسل بدلتے رہے۔ایک موقع پر نواز شریف نے ویڈیو لنک سے ہٹنے کی کوشش کی تو اسحاق ڈار نے ہاتھ پکڑ لیا اور انہیں ویڈیو لنک سے نہ ہٹنے کا کہا ۔اجلاس میں مریم نواز نے نماز کے وقفے کے دوران نواز شریف سے بات کی اور آصف زرداری کو جواب دینے کیلئے اجازت طلب کی جس پر نواز شریف نے انہیں اجازت کھل کر جواب دینے کی اجازت دی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…