اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے 26مارچ تک لانگ مارچ مئوخر کردیا ،پیپلزپارٹی کے استعفوںسے متعلق فیصلے کا انتظار کیاجائے گا ،مولانا فضل الرحمن پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے ۔پی ڈی ایم اجلاس کے بعد پی ڈی ایم رہنمائوں مریم نواز اور یوسف رضا گیلانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جبکہ مولانا فضل الرحمن پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے ۔
تاہم مولانا فضل الرحمن نے صحافیوں سے مختصر بات کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کو استعفوں کے معاملے پر تحفظات تھے انہوں نے ہم سے وقت مانگا ہے اور ہم پیپلزپارٹی کے استعفوں کے حوالے سے جواب کا انتظار کریں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ26مارچ تک ملتوی کیا جاتا ہے ۔پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری نے کہاکہ میاں صاحب تشریف لائیں ہم ملکر جدوجہد کریں گے تاہم میں نے کہاکہ میاں نوازشریف کو واپس لانا ان کی زندگی کو قاتلوں کے حوالے کرنے کے مترادف ہو گا اور ان کوواپس بلا کر ہم قاتل عمران خان نیاز ی کے حوالے نہیں کرسکتے ،مسلم لیگ ، پاکستان کے عوام نہیں چاہتے کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہو ہمیں زندہ لیڈر چاہئیں ہم کواپنے لیڈر کا قتل نہیں چاہیے ،پاکستان نے پہلے بہت سے سیاسی لیڈرز کھوئے ہیں ،ہمیں نوازشریف زندہ چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہاکہ میں نے زرداری صاحب سے بڑے ادب سے عرض کیا کہ میاں نواز کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک کومیاں نوازشریف کی صلاحیتوں اور بصیرت کی ضرورت ہے ،جس کونوازشریف سے بات کرنی ہے وہ پہلے مجھ سے بات کرے کیونکہ میں مسلم لیگ ن اورنوازشریف کی نمائندہ ہوں۔اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم کی قیادت سے گزارش کی ہے کہ ہمیں وقت دیں ، ہماری پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں استعفوں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا تب ہم نے لانگ مارچ کو مئوخر کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا پہلا سیشن استعفوں کے حق میں نہیں تھا اس لئے ہم نے پی ڈی ایم سے وقت مانگا