جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یونیورسٹیوں اور کالجوں میں امتحانات ہونگے یا نہیں؟ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بڑا اعلان کردیا

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پشاور(این این آئی، آن لائن)سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو امتحانات کے انعقاد کی اجازت مل گئی،محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران امتحانات کے انعقاد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیوں ،کالجوں کو دوران

چھٹیاں امتحانات کے انعقاد کی اجازت مل گئی،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں کالجوں کو امتحانات کی اجازت دی،یونیورسٹیوں کو 28 مارچ تک امتحانات لینے کی اجازت دی گئی،کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، ایچ ای سی حکام کا کہناتھا کہ ضابطہ کی خلاف ورزی کی ذمہ داری وائس چانسلرز پر عائد ہوگی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کے نو اضلاع میں سکولز بند کرنے کافیصلہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدرات صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں صوبے کے نو اضلاع کے سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خیبر پختونخوا کے نواضلاع جن میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، ملاکنڈ، سوات اور دیر لوئر شامل ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 10فیصد سے زیادہ ہوگی وہاں کے سکولز بند کردیئے جائیں گے۔ مارکیٹوں کی ممکنہ بندش سے متعلق صوبائی کابینہ ممبران پر مشتمل کمیٹی کے قیام کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی حالیہ لہر تشویشناک ہے،حکومتتمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…