اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو فنڈز کی فراہمی الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن سے قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ارکان اسمبلی کو فنڈز کے اجرا کیخلاف پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین اراکین اسمبلی کو فنڈز کے اجراء پر

وزیراعظم کیخلاف پیپلز پارٹی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن ممبر کے پی ارشاد قیصر کی سر براہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ درخواست گزار پیپلزپارٹی کے رہنما سید نیر حسین بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔نیر حسین بخاری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے قبل ارکان اسمبلی کو فنڈز کی صورت میں رشوت دی گئی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی، وزیراعظم کا ارکان کو فنڈز دینے کا اعلان رشوت دینے کے زمرے میں آتا ہے، انہوں نے آرٹیکل 181 کی خلاف ورزی کی جس پر سزا دی جاسکتی ہے، ان کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی الیکشن کمیشن کی توہین کے مترادف ہے، جس پر الیکشن کمیشن تین سال سزا اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرسکتا ہے، وزیر اعظم کے اعلان پر الیکشن کمیشن ازخود نوٹس لینے کا اختیار رکھتا ہے۔الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد نیر حسین بخاری کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…