راولپنڈی (آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور کور کے فیلڈایریا کا دورہ،آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا مشاہدے کے دوران جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور سراہا اس موقع
پر آرمی چیف نے کہا کہ افسراورجوان خطرات کے پیش نظر پیشہ ورانہ مہارتوں پر توجہ رکھیں کیونکہ اعلی مہارت اورتربیت ہر چیلنج کے موثرجواب میں اہم کردارادا کرتی ہے۔ آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں پر زور دیا کہ وہ بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار رکھیں، ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔