جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں عمران خان کو گھر بھیجنے تک بیرون ملک نہیں جائوں گی ، مریم نوازکا دبنگ اعلان

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے ضمانت مسترد ہونے کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں دو بار جیل کاٹ چکی ہوں تیسری مرتبہ بھی جیل کاٹ لوں گی ۔مسلم لیگ ن لانگ مارچ سمیت ہر آپشن کیلئے تیار ہے۔ عمران خان کو گھر بھیجنے تک بیرون ملک نہیں جائوں گی ۔ عدلیہ اور فوج کے اپنے ترجمان ہیں

بیانات جانچنے کا اختیارنیب کوکیسے مل گیا؟ نیب انتقامی ادارہ ہے کرپشن پکڑنے میں ناکام ہو ا تو رونادھونا شروع کر دیا، جاوید لطیف محب وطن پاکستانی ہیں انکی حب الوطنی پر کسی قسم کا کوئی شک نہیں ، ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں تو خاموش نہیں ر ہیں گے ، پاکستان زندہ باد ہے اور زندہ باد رہے گا۔ جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت کی آئینی اور نہ ہی قانونی حیثیت ہے ، اس لیے مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں کرے گی ، مجھے ضمانت مسترد ہونے کی دھمکیوں سے نہیں ڈرا سکتے ، اس طرح انتقامی کارروائیاں کی گئیں تو ن لیگ خاموش نہیں رہیگی ، مجھے سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہا ہے ، لیکن مجھے کوئی ڈر نہیں ہے میں تیسری مرتبہ بھی جیل کاٹ لوں گی ، مجھے جب زیر حراست رکھا گیا تو مجھ سے پوچھا جاتا کہ جیل میں کونسی کتابیں پڑھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں میری ضمانت کیخلاف درخواست

دی ہے اس سے زیادہ مضحکہ خیز اور کونسی ہو سکتی ہے ہائیکورٹ میں کہا گیا کہ میں بیانات دے رہی ہوں اس لیے ضمانت مسترد کی جائے ، بیانات جانچنے کا اختیارنیب کوکیسے مل گیا؟ دو مرتبہ جیل کاٹ چکی ہوں تیسری مرتبہ بھی کاٹ لوں گی عدلیہ اور فوج کے اپنے ترجمان ہیں

نیب کو کس نے ترجمان تعنیات کیا ہے ، نیب کا کام کرپشن پکڑنا ہے جس میں بری طرح ناکام ہو گیا جس کے بعد اس نے رونا دھونا شروع کر دیا ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ نیب نے ہائیکورٹ میں جھوٹ بولا کہ تحقیقات میں تعاون نہیں کررہی حالاں کہ نیب نے جب بھی بلایا میں گئی ،

مجھ پر حملہ اور پتھراوَ کیا گیا ، نیب آفس کے باہر کھڑی رہی انہوں نے دروازے نہیں کھولے ، ایک سال ہوگیا ہے نیب نے مجھے نہیں بلایا ، جب کہ ہائیکورٹ میں کہا گیا کہ میں بیانات دے رہی ہوں اس لیے ضمانت مسترد کی جائے ، امید ہے لاہورہائیکورٹ درخواست کی سماعت نہیں

کرے گی اور نیب کی بے ہودہ درخواست کا نوٹس لے گی ۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر کہا کہ نیب کو تکلیف ہے کہ میں سیاست میں مداخلت کررہی ہوں ، عدلیہ کے کندھوں پر بندوق چلاکر انتقام لے رہے ہو ، میں خوف زدہ نہیں ہوں تم انتقام لینے میں بھی ناکام ہوں گے ، میں عوام کی

نمائندگی کروں گی اور مداخلت پر آواز اٹھاوَں گی ، سیاست دان ہوں توسیاست تو کروں گی ، مسلم لیگ ن لانگ مارچ سمیت ہر آپشن کیلئے تیار ہے ، ن لیگ پی ڈی ایم کے فیصلوں کی پاسدار کرے گی۔مریم نواز نے کہا کہ کورونا تب آتا ہے جب حکومت مشکل میں آتی ہے ورنہ کورونا نہیں آتا ،

کورونا کی ویکسین تو آگئی لیکن عمران خان کی ویکسین یہ ہے کہ عوام ان کو مسترد کردیں، عمران خان کوگھر بھیجنے تک بیرون ملک نہیں جاوَں گی ، نیب کوتکلیف ہے کہ میں آٹا اورچینی چورکو چورکیوں کہتی ہوں ، جب کہ خفیہ کیمرے لگانے کا اسکینڈ ل سب کے سامنے ہے،

آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے لیکن خفیہ کیمروں کا نہیں ، کیمرے کس نے لگائے کس کی سرپرستی میںلگے سینیٹ سے بڑا سکینڈل کیمرے لگا نا ہے۔حکومت خفیہ چیزوں پر چل رہی ہے وہ بھی بے نقاب ہوں گے۔ چئیرمین سینیٹ کا معاملہ عدالت میں لے کر جائیں گے تو انشاء اللہ

یوسف رضا گیلانی جیت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن لانگ مارچ سمیت ہر آپشن کیلئے تیار ہے ، جاوید لطیف محب وطن پاکستانی ہیں ان کے بیان کو توڑمروڑ کر پیشں کیا گیا ،جاوید لطیف کی حب الوطنی پر کسی قسم کا کوئی شک نہیں ، جاوید لطیف محب وطن پاکستانی ہیں ، وہ بار بار منتخب ہوکرایوان جاتے ہیں ، اس طرح انتقامی کارروائیاں کی گئیں تو ن لیگ خاموش نہیں رہیگی ، پاکستان زندہ باد ہے اور زندہ باد رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…