اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کم نہ ہوا تو سکول بند ہی رہیں گے، امتحانات کے بغیر طلبا کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا آپشن برقرار ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سکولوں میں امتحانات کی وجہ سے کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں اور اگر کورونا
سے حالات زیادہ خراب ہوئے تو کچھ بھی ممکن ہے، اگر بڑھتے کورونا کیسز میں کمی نہیں آئی تو سکول بند رکھنے کا آپشن موجود ہے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 29 افراد انتقال کرگئے۔ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے دو ہزار دو سو ترپن نئے مریض سامنے آئے،چودہ مارچ کو چوالیس ہزار سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ ایک فیصد رہی ،اس بیماری سے1 ہزار 307مریض شفایاب ہو گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 537 ہو گئی ہے، جبکہ کْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ7 ہزار 453 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار61ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 95لاکھ29ہزار 763 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل22ہزار38 مریض زیرِ
علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار823 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 5 لاکھ 71 ہزار878 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ61ہزار 411 ہو چکی ہے، کْل اموات 4 ہزار 458ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 86 ہزار659 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار769ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہزار104ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 2 ہزار 159ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 48 ہزار81کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 526 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار220 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 202 افراد اس مرض سے
انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار17 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 320 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 961 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔