بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

نیب نے مریم نواز کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)نیب لاہور نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے لاہو ر ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں،مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں، مریم نواز کو طلب کیا جاتا ہے لیکن

وہ پیش نہیں ہوتیں۔نیب کادرخواست میں مزید کہناہے کہ مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز سمیت دیگر کیسزمیں تحقیقات جاری ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے۔دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے سینیٹ میں پولنگ بوتھ کے اندر کیمرے منظر عام پر آنے کے معاملے پر کہا ہے کہ عادی، سند یافتہ ووٹ چور ہر بار ووٹ چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈ کر لاتا ہے مگر رنگے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے،آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے خفیہ کیمروں کا نہیں، ووٹ چورو شرم کرو اور کرسی چھوڑو۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ سند یافتہ ووٹ چوروں کی حالت اتنی پتلی ہو چکی ہے کہ ایجنسیوں سے فون کروا کر،گن پوائنٹ پر ووٹ لینے سے بھی بات نہیں بنی اور کیمرے لگا کر اپنے ہی ارکان کی جاسوسی کرنی پڑ گئی۔مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں اسے تاریخی ذلت قرار دیا۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ آر ٹی

ایس اور ڈسکہ دھند کے بعد سینیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے آخری جنگ ہار چکے،سپریم کورٹ سے منہ کی کھائی، آئینی ترمیم میں ناکام رہے،صدارتی آرڈینینس ردی کا ٹکڑا بن گیا تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے۔نائب صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ پارلیمنٹ اور

اپوزیشن کے ووٹ چوروں کو این آر او دینے سے انکار کے بعد، الیکشن کمیشن پاکستان اور سپریم کورٹ کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانے میں ناکامی کے بعد خفیہ کیمروں کے ذریعے آئین کی توہین ایک سنگین جرم ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سلیکٹرز بھی سوچتے ہوں گے کیا مصیبت گلے پڑ گئی! نا اْگلے بن رہی ہے نا نگلے بن رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…