جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سینٹ میں بڑ ے ٹاکرے سے قبل ن لیگ کو ناقابل تلافی نقصان اہم ترین رکن اسمبلی کرونا کے باعث انتقال کر گئے

datetime 12  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی (ا ین این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، وہ وبائی مرض میں مبتلا ہونے بعد سے لاہور میں زیر علاج تھے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث مہلک وبا کروناوائرس سے انتقال کرگئے، ملک محمد وارث لاہور کے نجی ہسپتال سے علاج

کروارہے تھے۔ملک محمد وارث کلوخوشاب کے حلقہ پی پی 84 سے مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے لیگی ایم پی اے ملک محمد وارث کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل قومی و صوبائی اسمبلیوں کے متعدد اراکین کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار چکے ہیں، 3 جون کو لیگی ایم پی اے و اہم رہنما شوکت چیمہ بھی کرونا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ دریں اثنا چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر، میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایاکہ سب کے لیے ایک مشکل وقت ہے، اللّہ پاک سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔سارہ احمد کا کہنا تھا کہ تمام احباب اور خصوصاََ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں سے دعا کی اپیل کرتی ہوں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال

کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 430 ہو گئی ہے، جبکہ کْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ198ہو چکی ہے۔دوسری جانب ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس کے نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ61 فیصد پاکستانیوں نے کورونا کی ویکسین لگوانے کا ارادہ ظاہر کیا البتہ 39 فیصد نے انکار کردیا۔

سروے میں پاکستان کو دنیا کے ان ممالک میں شامل کیا گیا ہے جہاں ویکسین لگوانے کے بارے میں عوام زیادہ پرجوش نہیں۔کورونا ویکسین نہ لگوانے کی وجوہات میں سب سے زیادہ یعنی 23 فیصد پاکستانیوں نے ویکسین کے مضر اثرات کا خدشہ ظاہر کیا جبکہ 21 فیصد نے عمومی طور پر ہر طرح کی ویکسین کے خلاف ہونے کا کہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…