اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عدت میں موجود ایم کیو ایم کی سینیٹر خالدہ اطیب ووٹ ڈال سکتی ہیں یا نہیں؟ جامعہ بنوریہ کا فتویٰ آگیا

datetime 12  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی جامعہ بنوریہ العالمیہ نے سینیٹر خالدہ اطیب کے ووٹ ڈالنے کیلئے عدت سے اٹھنے کو غیر شرعی قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ بنوریہ کی جانب سے خالدہ اطیب کے چیئرمین و ڈپٹی

چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے حوالے سے فتویٰ جاری کردیا گیاہے۔ مفتیان کرام کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالناایسی شرعی ضرورت نہیں جس کے تحت دوران عدت گھرسے نکلنے کی اجازت دی جائے۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ اس سقم کو دورکرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرے۔یاد رہے کہ خالدہ اطیب متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔ ان کے شوہر کا کچھ عرصہ پہلے ہی انتقال ہوا ہے جس کے باعث وہ عدت میں ہیں۔ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے انہیں عدت سے اٹھائے جانے کے حوالے سے جامعہ بنوریہ سے رجوع کیا گیا تھا۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ خالدہ اطیب شرعی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں گی۔ ایم کیو ایم رہنما کشور زہرہ کے مطابق خالدہ اطیب نے ووٹ ڈالنے کا فیصلہ علمائے کرام کی مشاورت کے بعد کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…