ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان، جنرل قمر جاوید باجوہ، جنرل فیض حمید کو انتباہ جاری کر دیا، سنگین الزامات عائد

datetime 11  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 2018ء میں عوامی رائے کچل کر ایک نااہل شخص کو ملک پر مسلط کرنا اور پاکستان کو تباہی و بربادی کے گڑھے میں دھکیلنا کافی نہیں تھا، سینٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار

کی شکست کے فوراً بعد جس طرح آپ نے اعتماد کا ووٹ لینے میں اپنے سلیکٹڈ کی دوبارہ مدد کی کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا ہے، ڈسکہ کا الیکشن 2018ء کا ری پلے تھا جس میں دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے گئے اور پھر کہتے ہیں ہمیں سیاست میں نہ گھسیٹا، جائے، واہ پاکستان کے جمہوری نظام اور اخلاقیات کو پاؤں تلے روندتے ہوئے آپ اس حد تک گر چکے ہیں کہ پہلے آپ نے کراچی میں چادر اور چار دیواری کو پامال کیا، رات کے وقت مریم نواز کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑا اور اب انہیں دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر وہ باز نہ آئیں تو انہیں Smash کر دیا جائے گا، مریم جس جرات اور ایمان کے ساتھ عوام کے حق حکمرانی اور ووٹ کو عزت دو کی جنگ لڑ رہی ہیں انشاء اللہ ان کی حفاظت اللہ کرے گا، میں خدائی لہجے میں دھمکیاں دینے والوں کو تنبیہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر کسی نے کوئی مذموم حرکت کی تو اس کے ذمہ دار عمران خان کے علاوہ جنرل قمر جاوید باجوہ، جنرل فیض حمید اور جنرل عرفان ملک ہوں گے، جو کچھ آپ نے کیا ہے اور کرتے چلے جا رہے ہیں یہ سنگین جرم ہے جس کا آپ کو جلد حساب دینا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…