فوجی جوانوں کی تو تنخواہیں نہیں بڑھیں گریڈ 19کی تنخواہیں بڑھنے پر آرمی چیف کا تشویش کا اظہار

11  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بہت پریشان کن مسائل ہیں۔اکانومی پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کی ضمانت ہے اور پاکستان کے دفاع کی ضمانت ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ جب ہم نے

19 گریڈ والوں کی تنخواہیں بڑھائیں تو آرمی چیف نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ شیخ رشید آرمی کے جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں،ہر آدمی کو اپنے ادارے کی فکر ہوتی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی جوانوں کی بڑی فکر ہے،انہیں فکر ہے کہ جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں لیکن اکانومی میں گنجائش نہیں ہے۔میں نے تو قومی اسمبلی میں کہا کہ لوگوں کا تنخواہوں میں گزارا نہیں ہو رہا، جب اکانومی بہتر ہو گی تو ان کی تنخواہیں بڑھیں گی۔شیخ رشید نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں مزید کہا کہ وہ پاکستان کے تمام سیاست دانوں، اہم لوگوں سے بلواسطہ یا بلاواسطہ رابطے میں ہیں کیونکہ پاکستان کی سیاست میں کوئی شخص ایسا نہیں ہے جس کی کسی کے ذریعے یا خود ملاقاتیں نہ ہوتی ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری ووٹوں کی خری دو فروخت کرتے رہے ، اس سلسلے میں سب سے زیادہ خرید و فروخت دبئی یا لاہور میں ہوئی اور وہ آصف زرداری نے کی۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بہت سمجھدار ہیں وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر رمریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے ، کیونکہ نواز شریف کی غلطی پر وزیر اعظم بہت پچھتا رہے ہیں ، وزیر اعظم کبھی بھی ان سے مفاہمت نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…