اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

بھارت پاکستان کوکرونا ویکسین کی کروڑوں خوراکیں فراہم کریگا ، پہلی کھیپ کب اسلام آباد پہنچے گی؟اعلان کردیا گیا

datetime 11  مارچ‬‮  2021 |

نئی دہلی، اسلام آباد (این این آئی)بھارت پاکستان کو بھی اپنے یہاں تیارکردہ کووڈ ویکسین فراہم کرے گا۔ بھارت گاوی اتحاد کا رکن ہے۔ گاوی دنیا بھر میں ہر ایک کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے ایک عالمی اتحاد ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے ایک سرکاری عہدیدار نے نام ظاہر نہیں کرنے کی شرط پر کہا کہ نئی دہلی، اسلام آباد کو ہر طرح کی انسانی

امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور پاکستان کو براہ راست کووڈ ویکسین سپلائی کرنے کے حوالے سے فیصلہ بھی جلد ہی کیا جائے گا۔ بھارت گاوی اتحاد کے ساتھ معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کو بھی کووڈ ویکسین کی ساڑھے چار کروڑ خوراکیں بھیجے گا۔ گاوی اتحاد دنیا بھر میں ہر ایک کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے ایک عالمی اتحاد ہے اور ضرورت مند ملکوں کو مفت ویکسین فراہم کرتا ہے۔ بھارت بھی گاوی اتحاد کا ایک رکن ہے۔بھارتی عہدیدار نے نام ظاہر نہیں کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی ساڑھے چار کروڑ کووڈ ویکسین میں سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ رواں برس جون تک بھیج دی جائیں گی۔بھارت، پاکستان کو آکسفورڈ۔ ایسٹرازینیکا کی کووی شیلڈ ویکسین سپلائی کرے گا، جسے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے تیار کیا ہے۔ فی الحال بھارت سرکار نے کووی شیلڈ کے علاوہ کوویکسن کی بھی منظوری دی ہے جسے بھارتی کمپنی بھارت بایوٹیک نے تیار کیا ۔نئی دہلی میں ذرائع کا کہنا تھا کہ

پاکستان کو جون تک بھیجی جانے والی کووڈ ویکسین کی ایک کروڑ ساٹھ لاکھ خوراکوں میں سے پہلی کھیپ مارچ کے وسط تک اسلام آباد پہنچ جائے گی جبکہ بقیہ جون تک پہنچے گی۔دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 53 افراد چل بسے ،2258افراد

میں نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں ایک روزمیں 2 ہزار258 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور 53 افراد جاں بحق ہوگئے، ملک بھرمیں کورونا کیسزکی تعداد 5 لاکھ 97 ہزار497 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث

13 ہزار377 اموات ہوئیں، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار 492 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 42 ہزار164 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 406، پنجاب ایک لاکھ 80 ہزار 944 کیسز، خیبرپختونخوا 74 ہزار722، بلوچستان میں 19 ہزار 157، اسلام آباد 46 ہزار 579، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 ، آزاد کشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 730 ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…