آرمی چیف کی بحرین میں تین ملکوں کے آرمی چیفس اور خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں، اہم خبر آ گئی

10  مارچ‬‮  2021

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کے دورے کے دوران بحرین کے کمانڈر اور سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے

بحرین کے دور ے کے دور ان بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر فیلڈ مارشل محمد بن عیسیٰ ال خلیفہ اور بحرین کے سیکیورٹی ایڈوائزر میجر جنرل شیخ نصیر بن حماد ال خلیفہ سے ون آن ون ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کو باہمی سیکیورٹی تعاون بالخصوص تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بعدازاں افغان صورتحال کے حوالے سے کثیر الملکی وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں بھی شرکت کی جس کے دوران افغان مفاہمتی عمل میں ہونے والی تازہ پیش رفت، بارڈر سکیورٹی کی صورتحال، فروغ امن کیلئے افغان قیادت میں افغان حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر، افغان نیشنل آرمی کے سربراہ، ڈائریکٹر این ڈی ایس بھی موجود تھے جبکہ مذاکرات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس، برطانوی ہائی کمشنر شریک ہوئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کے دورے کے دوران بحرین کے کمانڈر اور سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…