پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز پیپلز پارٹی سے نالاں۔۔۔ (ن)لیگ کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آ ن لائن)مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ۔نائب صدر مریم نواز نے دبے لفظوں میں پیپلز پارٹی پر تنقید کر دی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں مریم نواز نے دبے لفظوں میں پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید

کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ حکومت کے خاتمے کیلئے بنا ئی ہے ،اقتدار کیلئے نہیں ،ہمارا اولین مقصد اس حکومت سے چھٹکارا ہے، پی ڈی ایم کے مقاصد کے حصول کیلئے مولانا فضل الرحمن ہمارے ساتھ ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کو بڑا دھچکا دیا ، پنجاب میں وزیر اعلیٰ بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا ہمیں کیا فائدہ ہے،اگر ق لیگ نے ہی بزدار کی جگہ لینی ہے تو وہ تو پہلے ہی حکومتی اتحادی ہے۔ پنجاب میں ہم بھی آگئے تو کیا ان کا گند دو سال میں صاف کرسکیں گے؟مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ ہتھ ہولا رکھواتنا سخت مت بولا کریں، اس ملک اور میرے خاندان والد کے ساتھ جو کیا کیا اس پر خاموش رہوں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، مریم نواز کے جذباتی بیان کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی سیاست صبر و تحمل اور برداشت سے ہوتی ہے غصے سے نہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…